برازیل، مکھی کی ڈنک سے کینسر کا علاج ممکن ہوگیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:04

برازیل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) برازیل میں پائی جانیوالی مکھی کے زہر سے کینسر کے خلئے کو ختم کرنا ممکن ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں ایک ایسی مکھی پائی جاتی ہے جس کے ڈنک میں موجود زہر سے کینسر جیسے موذی مرض کاا علاج کیا جا سکے گا،مکھی کے زہر سے ایک ایسی دوا تیار کی جائیگی جو براہ راست کینسر کے خلیوں کا خاتمہ کریگی،برازیل میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے ایک تجربے کے ذریعے مکھی کے زہر کو کینسر سے متاثرہ سیل میں ڈالا جس کے نتیجے میں کینسر کے خلئے تباہ ہوگئے۔