امریکہ، معذور افراد کو چلنے پھرنے کے قابل بنانے والی ڈیوائس تیار کر لی گئی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:04

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) امریکہ میں معذور افراد کیلئے ایک ایسی ڈیوائس تیار کرلی گئی ہے جسے جسم سے نصب کرنے پر مریض چلنے پھرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں ماہرین نے ایک ایسی ڈیوائس یاتیار کی ہے جو اپاہج افراد کیلئے نئی امید بن گئی ہے ۔یہ ڈیوائس ایک ایسا آلہ ہے جو انسانی جسم سے لگا ہوتا ہے اور اس کے مسلز کو کنٹرول کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،اس ڈیوائس سے مریض کے چلنے پھرنے اور بہتری کا ریکارڈ بھی جمع ہوتا رہتا ہے۔