سرگودہا‘ قومی پولیو مہم چودہ ستمبر سے سولہ ستمبر تک جاری رہے گی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:52

سرگودہا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء ) قومی پولیو مہم چودہ ستمبر سے سولہ ستمبر تک جاری رہے گی ۔ اس مہم میں ضلع سرگودہا میں پانچ سال تک کی عمر کے پانچ لاکھ 62 ہزار 154 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے جس کیلئے ضلع بھر میں 1447ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں سے 1176 موبائل ٹیمیں ‘ 192فکس او ر79ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جس کیلئے 2702 ٹیم ممبرز ڈیوٹی دیں گے جن میں 167یو سی ایم او اور 167 ایریا انچارج ڈیوٹی دیں گے ۔

(جاری ہے)

ای ڈی اوہیلتھ نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔