مغربی افریقہ کے ملک سیرالیون میں خاتون کی ایبولا وائرس سے ہلاکت کے بعد ایک اور مریضہ میں بیماری کی تصدیق ہوگئی

پیر 7 ستمبر 2015 13:08

فری ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) مغربی افریقہ کے ملک سیرالیون میں خاتون کی ایبولا وائرس سے ہلاکت کے بعد ایک اور مریضہ میں بیماری کی تصدیق ہوگئی ۔صدر ارنسٹ بے کوروما کی جانب سے جاری بیان میں نیا کیس سامنے آنے کی تصدیق کی گئی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یہ خاتون مریضہ ضلع کمبالا کے گاؤں سیلو کافتا میں 28 اگست کو ہلاک ہونے والی معمر خاتون کی رشتہ دار ہے۔انہوں نے کہاکہ ایبولا کا نیا کیس ہمارے لیے چیلنج اور زیادہ حفاظتی اقدامات کا متقاضی ہے کیونکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مرض ابھی علاقے میں موجود ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے ایسے واقعات کو روکنے کیلئے حال ہی میں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کو وسعت دی ہے ،ہم یہ کوششیں مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :