پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا ‘مزید 29افراد میں مرض کی تصدیق ہوگئی

پیر 7 ستمبر 2015 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء)پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا،دو روز کے دوران مزید29 افراد میں مرض کی تصدیق ہوگئی،بیس کا تعلق راولپنڈی سے ہے،رواں ماہ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 131 تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

جن میں بیس کا تعلق راولپنڈی ،پانچ فیصل آباد الائیڈ ہسپتال اور دو لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں،حکومت محکمہ صحت کی جانب سے عدم توجہ کے باعث رواں برس ایک بار پھر راولپنڈی میں ڈینگی وائرس وبائی صورت اختیار کررہا ہے،دو ماہ کے دوران صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 131تک پہنچ گئی جس کے بعداب راولپنڈی میں ایک سو دو،فیصل آباد میں نو لاہور سے چھ شیخوپورہ چار، گوجرانوالہ،فیصل آباد اور ملتان سے تین تین ،ساہیوال دو اور نارروال سے ایک مریض کو ہسپتالوں میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔