تمام متعلقہ ادارے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے دن رات فیلڈ میں کام کریں ،چوہدری سرفراز افضل

پیر 7 ستمبر 2015 16:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری امور نوجوانان و سیاحت چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے دن رات فیلڈ میں کام کریں تاکہ ڈینگی کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیموں کی نگرانی کی جائے اور دوران ڈیوٹی غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ جن ایریا سے کیس آ رہے ہیں ان میں فوری کارپٹ فوگنگ کروائی جائے تاکہ ڈینگی کی افزائش کو روکا جاسکے۔یہ بات انہوں نے پوٹھوہار ٹاون ہال میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی ۔ ا یڈیشنل ڈی جی ہیلتھ پنجاب، ٹی ایم او پوٹھوہار ٹاون سردار تاشفین ، محکمہ ہیلتھ ، سکول ایجوکیشن، واسا ، آر ڈی اے ، سالڈ ویسٹ ، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اسے موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

چوہدری سرفراز افضل نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے ڈینگی کے خلاف جاری مہم کے دوران احسن طریقے سے ڈیوٹی سرانجام دیں تاکہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں مد د حاصل ہوسکے ۔ انہوں نے محکمہ سالڈویسٹ کے نمائندہ افسران کو ہدایت کی کہ راولپنڈی شہر کی صفائی کو یقینی بنایا جائے اور کوڑا کرکٹ روزانہ کی بنیاد پر اٹھوایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :