غیر معیاری پولیو ویکسی نیشن کے استعمال کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور

جمعرات 10 ستمبر 2015 13:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء)لاہور ہایکورٹ نے غیر معیاری پولیو ویکسی نیشن کے استعمال کیخلاف دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت محکمہ صحت سے 30اکتوبر کو جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باقاعدگی سے پولیو ویکسی نیشن استعمال کرنے والے 306بچے اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں جس سے ثابت ہو گیا پولیو ویکسی نیشن غیر معیاری اور ناقص ہے جس کے بعد ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا حکم دیا جائے ۔

عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت محکمہ صحت سے 30اکتوبر کو جواب طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔