پنجاب حکومت ایڈز سے بچاؤ کے حوالے سے ایک جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے، ایڈز کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے دس سنٹرز کام کررہے ہیں‘ ایڈز کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے تمام طبی سہولتیں مفت فراہم کی جاتی ہیں ‘ صرف پنجاب میں انٹی گریٹڈ بی ہیورل اینڈ بائی لاجیکل سرویلنس متعارف کرایا گیا ہے، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں انتقال خون کے وقت ایچ آئی وی سکریننگ لازمی قرار دی گئی

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے ایڈز کنٹرول پروگرام کے وفد سے گفتگو

جمعہ 11 ستمبر 2015 12:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت ایڈز سے بچاؤ کے حوالے سے ایک جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے ایڈز کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے دس سنٹرز کام کررہے ہیں‘ ایڈز کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے تمام طبی سہولتیں مفت فراہم کی جاتی ہیں ‘ صرف پنجاب میں انٹی گریٹڈ بی ہیورل اینڈ بائی لاجیکل سرویلنس متعارف کرایا گیا ہے۔

پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں انتقال خون کے وقت ایچ آئی وی سکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے۔ جمعہ کو وزیراعلیٰ پنجاب سے اقوام متحدہ کے ایڈز کنٹرول پروگرام کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت اقوام متحدہ کے ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈائریکٹر برائے ایشیاء و پیسفک سٹیو کراس نے کی۔ ملاقات میں پنجاب حکومت اور اقوام متحدہ کے ایڈز کنٹرول پروگرام میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ایڈز سے بچاؤ کے حوالے سے ایک جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے ایڈز کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے دس سنٹرز کام کررہے ہیں‘ ایڈز کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے تمام طبی سہولتیں مفت فراہم کی جاتی ہیں ‘ صرف پنجاب میں انٹی گریٹڈ بی ہیورل اینڈ بائی لاجیکل سرویلنس متعارف کرایا گیا ہے۔ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں انتقال خون کے وقت ایچ آئی وی سکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے۔ جبکہ ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈائریکٹر سٹیو کراس نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں ایڈز کنٹرول پروگرام کے حوالے سے شاندار کام ہورہا ہے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے محنت و عزم کے ساتھ کام کیا۔