پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضوں میں اضافہ ‘ مزید23افراد میں مرض کی تصدیق

جمعہ 11 ستمبر 2015 14:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء)پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا،دوروز کے دوران مزید23افراد میں مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں 130 افراد مرض کا شکار ہوگئے،رواں ماہ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 165تک پہنچ گئی دو روز کے دوران مزید23 افراد میں مرض کی تصدیق ہوگئی،جن میں 20کا تعلق راولپنڈی،دو فیصل آباد الائیڈ ہسپتال اور ایک لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہے،محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے عدم توجہ کے باعث رواں برس ایک بار پھر راولپنڈی میں ڈینگی وائرس وبائی صورت اختیار کرگیا دو ماہ میں صرف راولپنڈی میں ایک سو تیس افراد مرض کا شکار ہوئے ہیں جنہیں شہر کے سرکاری و نجی ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ‘ دو ماہ کے دوران صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 165تک پہنچ گئی ہے۔