ٹوبہ ٹیک سنگھ، دو مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ،ہسپتال داخل

جمعہ 11 ستمبر 2015 16:36

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع میں دو مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق دونوں مریض ہسپتال میں زیر علاج تفصیلا ت کے مطابق تحصیل گوجرہ کے گاوں 93ج ب کا رہایشی سترہ سالہ محمد طاہر روزگار کے سلسلہ میں بورے والا گیا ہوا تھا گزشتہ روز وہ بورے والا سے اپنے گھر واپس آ رہا تھا کہ راستہ میں اسے تیز بخار ہو گیا جس پر اسے ایک پرائیویٹ کلینک پر چیک کروایا گیا اور ڈینگی کی علامات کا شک گزرنے پر اس کے ٹیسٹ کروائے گئے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ رپورٹ آنے پر محمد طاہر میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی جس پر اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا۔مگر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے علاج و دیگر سہولیات کی عدم دستیابی پر اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ڈینگی کا دوسرا مریض محلہ محمد پورہ کی ثمر ین بی بی ہیں جنہیں تشو یس ناک حالت میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈینگی وراڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :