Live Updates

عمران خان کی بھوک ہڑتال اوران کی صحت سے متعلق بہت پریشان ہوں، آج ملنے جاوٴں گی ،بہن حلیمہ خان

منگل 20 نومبر 2007 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2007ء) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی چھوٹی بہن حلمیہ خان نے اپنے بھائی کی جانب جیل میں بھوک ہڑتال کے اعلان پر تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھائی کی صحت سے متعلق بہت پریشان ہیں ۔ فرانسیسی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے حلیمہ خان نے کہاکہ وہ (آج)بدھ کو عمران خان سے ملنے جیل جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیر کو عمران خان کے بہنوئی کو ان سے ملنے کی اجازت مل گئی تھی اور انہوں نے عمران خان کو گرم کپڑے ،جرابیں اورکتابوں کی گٹھڑی کے علاوہ وہ سب چیزیں جو انہوں نے مانگی تھی انہیں دے دی ہیں ۔ حلیمہ خان نے کہاکہ وہ حکومت سے مسلسل رابط کررہے ہیں لیکن دوسری جانب سے انہیں کوئی بات نہیں بتائی جارہی۔واضح رہے کہ عمران خان نے ڈیرہ غازی خان جیل میں گزشتہ روز عدلیہ کی بحالی تک بھوگ ہڑتال کا اعلان کردیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات