شوگرملز کی طرف سے کرشنگ کل شروع نہ کرنے اور گندم کے نرخوں کا جائزہ لینے کےلیے۔ محمد میاں سومرونے اہم اجلاس طلب کرلیا

بدھ 21 نومبر 2007 14:33

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار21 نومبر2007) وزیراعظم محمدمیاں سومرو کل جمعرات کو ملک میں گندم کی کاشت کے لیے ڈی اے پی پرزرتلافی کی فراہمی میں اضافے گندم کے نرخ بڑھانے اور شوگرملز کی طرف سے کرشنگ شروع نہ کرنے کے موقف کاجائزہ لینے کے بارے میں اہم اجلاس طلب کرلیا اجلاس میں وفاقی وزیر خوراک وزراعت پرنس عیسی جان بلوچ وزیر اعظم کو آٹے کے نرخوں اور گندم کے اسٹاک کے بارے میں جامع بریفنگ دیں گے جبکہ کسانوں سے سستے داموں گندم خرید کر دوگنی قیمت پر فروخت کیے جانے کے معاملے پر بھی بات کی جائے گی گندم کی آئندہ فصل کے لیے گندم کے نرخ بڑھانے اور ڈی اے پی پر دی جانے والی زر تلافی میں اضافے پر بھی اہم فیصلہ متوقع ہے جبکہ شوگر ملز کی طر ف سے کریشنگ شروع نہ کرنے کے بارے میں موقف کا جائزہ لیا جائے گا اور کریشنگ شروع کرانے کے لیے حکومتی مداخلت بھی زیر غور آئے گی۔