خیبر پختونخوا میں کانگو وائرس کے مزید دو کیسز سامنے آگئے ،مریض حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل

ہفتہ 12 ستمبر 2015 14:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)خیبر پختونخوا میں کانگو وائرس کے مزید دو کیسز سامنے آگئے ہیں ۔ دونوں مریضوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں دو مریض لائے گئے جس میں کانگو وائرس کے مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے مریضوں میں بارہ سالہ تابش کا تعلق پشاور کے علاقے حیات آباد سے ہے جبکہ منظور خان کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ سے ہے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں مریضوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں الگ سے وارڈز قائم کئے ہیں اور دوسرے مریضوں سے الگ رکھ کر علاج کیاجارہا ہے ترجمان ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ تیرہ سالہ تابش کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ منظور خان کی حالت تشویشناک ہے جن کو ہر ممکن طبی امداد دی جارہی ہے ۔