تین روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز بچوں کی بڑی تعداد کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے گئے

پیر 14 ستمبر 2015 11:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) تین روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز بچوں کی بڑی تعداد کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے گئے محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف رہیں جبکہ ریلوے اسٹیشن‘ بس اسٹینڈ‘ ویگن اڈوں اور دیگر پبلک مقامات پر بھی پولیو ورکرز نے کیمپ لگا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے حکومت کی جانب سے اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں سرگودھا ضلع میں 5 لاکھ 62 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسیئن پلانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے جس کیلئے 1447 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ان ٹیموں میں 2702 اہلکار شامل ہیں جو سکولوں میں بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائینگی۔

متعلقہ عنوان :