بنگلہ دیش میں بدترین طوفان کے بعدبے گھر ہونے والےہزاروں‌متاثرین کو تاحال امداد نہیں‌مل سکی، اشیائے خوردونوش اور ادویات کی شدید قلت، وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

جمعہ 23 نومبر 2007 12:54

ڈھاکہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار23 نومبر2007) بنگلہ دیش میں سمندری طوفان سے متاثرہ افراد امداد نہ ملنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ امدادی اداروں نے عالمی برادری سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق عالمی اداروں کی جانب سے امداد کی فراہمی میں سست روی اور ذرائع مواصلات کی تباہی کے باعث متاثرہ علاقوں تک اشیائے خوردو نوش اور ادویات نہیں پہنچ پارہی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔ سرکاری طور پر طوفان سے ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہلاک ہونے والون کی تعداد پانچ سے دس ہزار کے درمیان ہے۔

متعلقہ عنوان :