دنیا بھر میں ملیریا سے اموات میں 60 فیصد کمی

براعظم افریقہ میں پندرہ سال کے عرصے میں ملیریا کے ساٹھ کروڑ کیسز کو روکا گیا، رپو رٹ

جمعرات 17 ستمبر 2015 11:39

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) براعظم افریقہ میں پندرہ سال کے عرصے میں ملیریا کے ساٹھ کروڑ کیسز کو روکا گیا جبکہ دنیا بھر میں اس مرض سے اموات میں 60 فیصد کمی واقع ہوئی۔

(جاری ہے)

ایک تحقیق کے مطابق براعظم افریقہ میں سن دو ہزار کے بعد ملیریا سے بچاوٴ کے لیے کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں تقریباً ساٹھ کروڑ تریسٹھ لاکھ کیسز کو روکا گیا جبکہ دنیا بھر میں اس مرض سے اموات میں 60 فیصد کمی آئی۔افریقہ میں ملیریا کے شکار مریضوں کی تعداد میں بھی پچاس فیصد تک کمی ہوئی ، اس وقت افریقہ کے کئی ممالک ملیریا کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :