موٹاپے میں کمی کے خواہشمند افرادکھانا کھانے سے قبل پانی پئیں ، ڈاکٹر فائزہ محمود

جمعرات 17 ستمبر 2015 12:45

موٹاپے میں کمی کے خواہشمند افرادکھانا کھانے سے قبل پانی پئیں ، ڈاکٹر ..

لاہور ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ موٹاپے میں کمی کے خواہشمند افراد کو چاہیے کہ وہ کھانا کھانے سے قبل پانی پئیں ۔ ممتاز فزیشن لیڈی ڈاکٹر فائزہ محمود نے کہا کہ نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کھانے سے آدھ گھنٹہ قبل پانی پینے کا فائدہ وزن میں کمی کی صورت میں ظاہر ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کھانے سے پہلے دو گلاس یا16اونس پانی پینے سے وزن میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے کیو نکہ کھانے سے پہلے پانی کے استعمال سے پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے جس بنا پر زیادہ کھانا نہیں کھایا جاسکتا انہوں نے بتایا کہ صحت کے لیے مناسب مقدار میں پانی پینا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کیونکہ انسان کے جسم سے سانس لینے، پسینے اور نظام ہضم کے ذریعے پانی کم ہوتا ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ پانی پیا جائے ۔انہوں نے آخر میں کہا کہ پانی پیاس بجھانے کے علا وہ بے ہوشی اور تھکاوٹ کو دور کرتا ہے اور غذا کو جسم میں جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اور خون کو مائع حالت میں رکھنے میں مددگار ہے اور جسم سے فاضل مادوں کے اخراج میں بھی مدد کرتا ہے۔