محمدآصف تیزی سے صحت یاب ہونے لگے،بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شمولیت کا امکان

ہفتہ 24 نومبر 2007 13:49

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار24 نومبر2007) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمدآصف کہنی کی انجری سے تیزی سے صحت یاب ہونے لگے ہیں بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں شمولیت کا قومی امکان ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے میڈیا کو بتایا کہ محمد آصف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باؤلنگ پریکٹس شروع کردی ہے اور فاسٹ باؤلرکا کہنا ہے کہ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف محسوس نہیں ہورہی انہوں نے کہا کہ محمد آصف ہمارے اندازے کے برعکس تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ محمد آصف آئندہ ایک دوروز میں آسٹریلیا جائیں گے جہاں پر ان کامعائنہ کرایا جائے گا انہوں نے کہا کہ محمد آصف ٹیم کا انتہائی اہم کھلاڑی ہے اور کرکٹ بورڈ کی خواہش ہے کہ وہ جلد ازجلد مکمل فٹ ہوکر ٹیم کو جوائن کرے انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ محمد آصف بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں واضح رہے کہ محمد آصف کہنی کی انجری کے باعث دورہ بھارت سے صرف ایک روز قبل ٹیم سے ڈراب ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :