حفاظتی تدابیر پر عمل کر کے ڈینگی سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ،رانا محمد ادریس

جمعرات 17 ستمبر 2015 13:25

لاہور ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) حفاظتی تدابیر پر عمل کر کے ڈینگی جیسے موذی مرض سے خود کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر رانا محمد ادریس نے لیاقت آباد میں ایک نجی تعلیمی ادارے کے طلبہ سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس مچھر سے پھیلتا ہے اور اس مچھر کی صاف پانی میں افزائش ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گھر میں جمع شدہ پانی کو ڈھا نپ کر رکھا جا ئے اس طر ح ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جاسکتا ہے۔مچھر دانیوں کا استعما ل کیا جا ئے اورمیٹ یا پھر مچھر مار ادویات کا طبی ماہرین کی رائے سے اسپرے کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص کے سر یا آنکھوں کے پیچھے شدید در دمحسوس ہویا پھر قے اور متلی ہور رہی ہو تو خود اپنا علاج کرنے کی بجائے کسی ماہر مستند طبیب اور ڈاکٹر سے فوری رجوع کیا جائے۔