پولیو مہم کے دوران غیر حاضر ملازمین کو معطل کردیا ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پولیو شاہ جہان پانیزئی کی ”اے پی پی“سے بات چیت

جمعرات 17 ستمبر 2015 14:55

کوئٹہ۔17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) تین روزہ پولیو مہم کے دوران غیر حاضر 23 ملازمین کو معطل کردیا ،یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر شاہ جہان پانیزئی نے”اے پی پی“سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران غیر حاضرہونے والے 23 ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بلوچستان کے 32اضلاع میں پولیو مہم کا آج آخری دن ہے جس میں 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر پولیو مہم کے دوران کسی بھی ملازم نے کوئی جان بوجھ کر اس مہم کوتاہی کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔