ہیلتھ انشورنس پروگرام،31 لاکھ غریب خاندانوں کو طبی سہولتیں فراہم کی جائینگی

جمعرات 17 ستمبر 2015 14:59

سرگودھا ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء)سرگودھا سمیت ملک بھر کے 23 اضلاع میں پہلے مرحلہ میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت 31 لاکھ سے زائد غریب خاندانوں کو طبی سہولتیں فراہم کی جائینگی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ کے پہلے مرحلہ میں سرگودھا‘ نارووال‘ خانیوال‘ رحیم یار خان‘ شکار پور‘ کوہاٹ‘ چترال‘ سوات‘ لورا لائی‘ کیچ‘ مظفر آباد‘ کوٹلی‘ دیا میر‘ اسکردو‘ باجوڑ ایجنسی اور خیبر ایجنسی کے علاقے شامل ہیں۔ان علاقوں کے لوگوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ان کی ہیلتھ انشورنس کی جائیگی۔