عیدا لاضحی کے موقع پر ہسپتالوں کے ڈینگی، ایمر جنسی وارڈز کھلے رہیں گے، ترجمان محکمہ صحت

جمعہ 18 ستمبر 2015 14:27

فیصل آباد ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ عید الاضحی کی تعطیلات کے باوجود ہسپتالوں کے ڈینگی اور ایمر جنسی وارڈز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور میڈیکل افسران ، ٹیکنیشنز ، نرسز سمیت دیگر سٹاف بھی اپنے فرائض سرانجام دے گا تاکہ مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو بر وقت علاج معالجہ کی سہولت بہم پہنچائی جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جمعرات سے اتوار تک عید کی تعطیلات کے دوران ہسپتالوں میں ضروری ادویات بھی ذخیرہ رکھی جائیں گی تاکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل رکھے جا سکیں۔