ساہیوال‘کالے یرقان سے چار افراد ہلاک‘ادویات اور انجکشن ختم ہو گئے‘مزید ہلاکتوں کا خدشہ

اتوار 25 نومبر 2007 15:31

ساہیوال (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار25 نومبر2007) ضلع ساہیوال میں کالے یرقان سے چار افراد ہلاک ہو گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں کالے یرقان کے زیر علاج 366 مریضوں کی ادویات اور انجکشن ختم ہو گئے 114 مریضوں کا علا ج ادھورا رہ گیا جس میں ان کی اموات کا خدشہ ہے ضلع ساہیوال میں کالے یرقان کی مرض تشویش ناک حد تک بڑھ چکی ہے اور چار افراد نسرین پچیس سالہ محمد پور محمد منشا 39 سالہ پانچ اور نذیراں چالیس سالہ 92 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ رجسٹرڈ مریضوں میں ایک مریض امجد ادویات نہ ملنے سے چل بسا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں کالے یرقان کے 1134 مریضوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے جن میں سے 366 مریضوں کو حکومت کی طرف سے انجکشن اور ادویات فراہم کی جا رہی تھیں کہ 272 مریضوں کا علاج مکمل ہو گیا اور ان کی زندگی کو بچا لیا گیا جبکہ زیر علاج میرصوں میں سے 114 مریضوں کو انجکشن اور ادویات کی فراہمی حکومت کی طرف سے سپلائی بند ہونے کے بعد دو ماہ سے علاج بند ہے غریب مریضوں کے ورثاء نے حکومت سے انجکشن اور ادویات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ورنہ کئی مریضوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے ہسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دو ماہ سے حکومت نے ادویات اور انجکشن فراہم نہیں کئے جس کی وجہ سے کالے یرقان کی ادویات اور انجکشن کی فراہمی مسئلہ بن چکی ہے-

متعلقہ عنوان :