عید کے موقع پرہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ماسٹر پلان تیار کرلیا گیا

ہفتہ 19 ستمبر 2015 11:31

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) عید کے موقع پر سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع اور 17سے زائد تحصیلوں میں ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ماسٹر پلان تیار کرلیا گیا ہے اس سلسلہ میں چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران‘ ایم ایس صاحبان کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ہسپتالوں میں عید کی تعطیلات کے دوران جان بچانے والی ادویات کے علاوہ خون کا سٹاک بھی وافر مقدار میں رکھا جائے ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے طبی آلات‘ ایمبولینس اور آپریشن تھیٹر کو بھی فعال رکھا جائے اس سلسلہ میں تمام ای ڈی اوز اور ایم ایس صاحبان کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔