بھکر میں دارالشفا زینبیہ ہسپتال کے زیر اہتما م فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 21 ستمبر 2015 13:00

بھکر ۔ 21 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء) بھکر کے علاقے پنجگرائیں میں دارالشفا زینبیہ ہسپتال کے زیر اہتما م فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں 250 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور مفت دوائیاں دی گئیں اہل علاقہ کا خراج تحسین۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گذشتہ روز دارالشفا زینبیہ ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوا جس میں دور دراز کے غریب و نادار مریضوں کو ڈاکٹر محمد وسیم ا ختر نے چیک کیا اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کی فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر ممتاز حسین کھیمٹہ رئیس احمد ، رانا محمد جمیل ، اعجاز شاہ ارسلان علی،علی حیدر مہوٹہ اور دیگر ساتھیوں نے بھرپور کردار ادا کیا ۔

اہل علاقہ نے فری میڈیکل چیک اپ اور مفت ادویات کی تقسیم پر دارالشفا ء ہسپتال انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔