آلودنیا بھر کی مرغوب غذا ہے،طبی ما ہر ین

بدھ 23 ستمبر 2015 14:08

لاہور ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء)آلو دنیا بھر میں عام خوراک کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور اس کا شمار بہترین غذاؤں میں ہوتا ہے جبکہ یہ دنیا بھر کی مرغوب غذا ہے۔ ماہرین طبیب حکیم اللہ دتہ امر تسری نے کہا کہ آلو میں فولاد، پوٹاشیم ، کیلشیم اور فاسفورس کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے جبکہ سوڈیم ، میگنشیم ، گندھک ، کلورین ، آیوڈین اور تانبہ بھی اس میں موجود ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں آلو میں وٹامن اے۔بی۔اور سی بھی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آلو میں نشاستہ بھی پایا جاتا ہے۔ تاہم آلو میں حرارے کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آلو کو چھلکے سمیت پکانا چاہئے کیونکہ آلو کے گودے اور چھلکے دونوں غذائیت سے بھر پور ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی نشوونما کیلئے آلو بہترین غذا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمالیہ کے دامن میں آباد لوگ اسے کثرت سے استعمال کرتے ہیں جبکہ آلو سال بھر میں کھائی جانے والی سبزیوں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ آلو جو کہ ایک توانائی بخش غذا سمجھا جاتا ہے۔ اس کا دنیا بھر میں استعمال زیادہ ہے۔