قربانی کے جانوروں کو دیکھ بھال کر خریداجائے ، ماہرین صحت

بدھ 23 ستمبر 2015 14:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء) ماہرین صحت نے قربانی کے جانوروں کو سنبھالنے جبکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کو سنبھالنے جبکہ ٹک سے پیدا ہونے والی بیماری کریمیا خونی کانگو بخار جیسے مہلک انفیکشن سے بچنے کے لئے عیدالاضحیٰ کے تہوار سے پہلے احتیاطی اقدامات کرنا لازمی امر ہے کانگو خونی بیمار سے 30 سے 40 فیصد ہلاکتوں کا خدشہ ہوتا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عیدالاضحیٰ کے تہوار پر ملک کے دور افتادہ علاقوں سے قربانی کے جانوروں کو شہروں میں لایا جا رہا ہے لہذا اس بات کو مدنظر رکھنا چاہئے کہ جانوروں کو مناسب دیکھ بھال اور نگرانی کے بعد شہروں میں لایا جائے ۔ سی ڈی اے ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر عروج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ اکہ کریمیا خونی کانگو بخار سے بچنے کے لئے اگرچہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ احتیاطی تدابیر بتا رہا ہے تاہم کریمیا خونی کانگو بخار جیسے مہلک انفیکشن سے عوا میں آگاہی پیدا کرنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لوگوں کو چاہئے کہ قربانی کے جانوروں کو خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ جانور صحت مند اور اس کی ج لد پر ٹک نہ لگا ہوا ہو ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وائرس زیادہ تر بھیڑ ، بکریوں اور دیگر جنگلی جانوروں میں پایا جاتا ہے طبی ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی کہ کانگو وائرس کا انفیکشن گھر کے دوسرے افراد میں بھی جلدی سے منتقل ہوتا ہے لہذا اس انفیکشن سے بچنا ضروری ہے اس انفیکشن سے جاں بحق ہونے والی میت کے کپڑوں کو جلد دبا دیا جائے اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد نجیب درانی نے کہا ہے کہ کریمیا کانگو خونی بخار وائرس کے ادکا دکا واقعات راولپنڈی ، پشاور ، اٹک سمیت ملک کے مختلف حصوں سے رپورٹ ہوئے ہیں اس وائرس کی کسی بھی علامت کی صورت میں متاثرہ افراد کو قریبی ہسپتال فوری طور پر جانا چاہئے ۔