سائنسی تحقیق میں داڑھی کے حیران کن فوائد کا انکشاف

پیر 28 ستمبر 2015 15:01

سائنسی تحقیق میں داڑھی کے حیران کن فوائد کا انکشاف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء)داڑھی مردوں کی شخصیت کے نکھار میں اہم کردار ادا کرتی ہے ، بین الاقوامی سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ داڑھی اور بڑھی ہوئی شیو رکھنے والے مرد زیادہ پرکشش ، چوکس اور صحت مند ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف سدرن کوئینزلینڈ کی تحقیق کے مطابق چہرے پر بال ہونا مردوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں ، تحقیق سے داڑھی کے حیران کن فوائد سامنے آئے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چہرے پر داڑھی نہ صرف مردوں کی شخصیت پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے بلکہ اس سے صحت میں بھی فوائد حاصل ہوتے ہیں اور اس میں سائنسی شواہد بھی موجود ہیں۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چہرے پر بال 90 سے 95 فیصد الٹرا وائلٹ شعاعوں سے جلد کو محفوظ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے مرد جلد کے کینسر جیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔