امراض قلب کا عالمی دن کل منایا جائیگا،ملک بھر میں آگاہی سیمینار منعقد کئے جائیں گے

پیر 28 ستمبر 2015 15:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء )امراض قلب کا عالمی دن کل منگل کو کو منایا جائیگا۔ اس دن دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ملک بھر میں آگاہی سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں واقع شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں بھی آگاہی سیمینار منعقد کیا جائیگا جس میں ماہر امراض قلب آگاہی سیمینار سے خطاب بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

تندرست دل کے لئے ماہرین کی رائے سوالوں کے جواب، فری سکریننگ بھی کی جائے گی۔ ماہرین کے مطابق دل کے امراض سے بچاؤ کے لئے روزانہ کی بنیادوں پر ورزش کرنا، صحت مند غذا کو ترجیح، ذہنی دباؤ اور پریشانی سے دور رہنے، تمباکو اور پریشانی سے دور رہنے، تمباکو نوشی سے پرہیز اور دل کا سالانہ معائنہ کرایا جائیگا تاکہ دل کے امراض سے بچایا جا سکے۔