رحیم یارخان اور نواحی علاقے میں گیسٹرو کی مریض ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ‘یرقان کے دو مریض زندگی کی بازی ہار گئے

پیر 28 ستمبر 2015 16:20

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء)رحیم یارخان اور نواحی علاقے میں گیسٹرو کی مریض ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ‘ یرقان کے 2مریض بھی ہسپتال میں دم توڑگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک72این پی کی رہائشی45سالہ سکینہ بی بی اور منظور آباد کے رہائشی50سالہ محمد سلمان کو گیسٹرو میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں گیسٹرو میں مبتلا دونوں مریض دم توڑگئے ۔دوسری جانب صادق آباد کے علاقے میں یر قان جیسے موذی مرض میں مبتلا 60سالہ محمد طارق اور رحمان کالونی کے رہائشی40سالہ عبدالرزاق ہسپتال میں دم توڑگئے ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔