دنیا کا کوئی خطہ ایڈز سے محفوظ نہیں ‘بچنے کیلئے اسلامی تعلیمات پر عمل کریں ‘طبی ماہرین

جمعہ 30 نومبر 2007 14:10

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار30 نومبر2007 تازہ ترین ) ایڈز جو کہ سسکتی ہوئی موت ہے سے بچنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے معاشرے اور اپنی ثقافت سے عریانی و فحاشی کی گندگی کو دور کرکے اخلاقی وروحانی پاکیزگی حاصل کرنا ہوگی ۔روز مرہ کے عام معاشرتی تعلقات ‘میل جول ‘چھونے یا ہاتھ ملانے سے ایچ آئی وی منتقل نہیں ہوتا ۔ان خیا لات کا اظہا ر ڈاکٹر ضیاء اللہ چیمہ ‘ڈاکٹر کیپٹن (ر) عبد الباسط اور مرکزی سیکرٹری جنرل ینگ مسلمز انٹر نیشنل قاضی ایم اے خالد نے ایڈز کے عالمی دن کے حوالے سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر کے لوگ جس مرض کی ہولناکی سے لرزہ براندام ہیں وہ عالمگیر مرض ایڈز ہے دنیا کا کوئی خطہ کوئی ملک اس سے محفوظ نہیں ۔ایڈز لاعلاج ہے اور احتیا ط ہی واحد علاج ہے ۔

(جاری ہے)

ہم اگر ایڈز جو کو سسکتی ہوئی موت ہیسے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے آپ کو اسلامی آداب زندگی اور اخلاقی حدودو قیود کا پابند کرنا ہوگا ۔طبی ماہرین نے کہا خون کی ضرورت پڑنے پر ایڈز ٹسٹ شدہ خون کا استعمال کیجئے ۔انجیکشن کیلئے ڈسپوز ایبل سرنج صر ف ایک مرتبہ استعمال کیجئے ۔ بار بر اور ڈینٹسٹ حضرات اپنے آلات اچھی طرح سٹیر یلا ئزڈ کرنے کے بعد استعمال کریں۔ان احتیاطی تدبیر پر عملدر آمد کریں اور خوبصورت زندگی کو ہولناک و دہشت انگیز نہ بنائیں۔

متعلقہ عنوان :