پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کے امراض کا عالمی دن منایا گیا

منگل 29 ستمبر 2015 12:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کے امراض کا عالمی منگل کو دن منایا گیا ۔ سالانہ ایک کروڑ ستر لاکھ افراد دل کی بیماریوں کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔ پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد لوگ دل کی بیماری کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ دل جسم کا وہ حصہ ہے جو پورے جسم کو اپنے ساتھ خون کی نالیوں کے ذریعے ساتھ لیکر چلتا ہے۔

دل بند تو زندگی ختم۔

(جاری ہے)

پوری دنیا میں ایک کروڑ ستر لاکھ افراد دل کی بیماریوں کی وجہ سے جان سے جاتے ہیں۔ امریکہ میں دل کی بیماری کے ہاتھوں چھ لاکھ سے زائد افراد سالانہ مر جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں یہ شرح ایک لاکھ سے زائد تک پہنچ چکی ہے۔عالمی ادارہ صحت کی تحقیق کے مطابق دل کی بیماریوں میں سب سے بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے۔ پانچ گھنٹے سے زیادہ مسلسل بیٹھے رہنے، شراب نوشی، دانتوں کی بیماریاں سمیت دیگر سانس کی بیماریوں کی وجہ سے دل کمزور ہوتا ہے۔ ماہر طب کہتے ہیں کہ تھوڑی سے احتیاط کر لی جائے اور سادہ غذا کھائی جائے تو تو دل کی بیماریوں سے بچا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :