ترش اشیاء اور بھنے گوشت کا مسلسل استعمال درد قلب اور ہارٹ اٹیک کا باعث بن سکتا ہے ‘ حکماء

منگل 29 ستمبر 2015 13:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء) ترش اشیا ء اور بھنا ہوا تیز مرچ مصالحے والے گوشت کا مسلسل استعمال یورک ایسڈ اور کولیسٹرول میں اضافے کا باعث بنتا ہے جس کی زیادتی شریانوں کی بندش کی وجہ سے درد قلب اور ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہے، دل کی حفاظت کیلئے ضروری ہے کہ اپنی خوراک کے ساتھ ساتھ صحت کا بھی روزانہ کی بنیا د پر خیال رکھا جائے۔

اِن خیالات کا اظہار ماہرین علاج بالغذاء حکیم غلام فرید میر، حکیم محمد افضل میو، حکیم سید عمران فیاض، حکیم عبدالرزاق ربانی، حکیم سید عارف رحیم اور حکیم محمد فیصل طاہر صدیقی نے دواخانہ باب الفضل پرانی انارکلی لاہور کے زیر اہتمام ہارٹ اٹیک اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

حکماء نے کہا کہ ماحول کی آلودگی ٹریفک کا شور، ڈپریشن، امراض جگر ومعدہ ، غذائی بے اعتدالی اور کولیسٹرول کی زیادتی درد قلب اور ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہے۔

اس لئے تمام افراد کیلئے ضروری ہے کہ وہ ورزش غذا میں تمام سبزیوں میں ادرک، لہسن ،ہلدی، سیا ہ مرچ اور زیرہ سفید کا باقاعدگی کا استعمال کیا جائے تو درد قلب اور ہارٹ اٹیک اور شریانوں کی بندش سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماہر معالج کے مشورے کے بغیر ادویات کا استعمال نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔