اداکارہ ماہیما چوہدری ان دنوں تیزی سے وزن کم کر رہی ہیں

ہفتہ 1 دسمبر 2007 14:19

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار01 دسمبر2007 تازہ ترین) اداکارہ ماہیما چوہدری ان دنوں تیزی سے وزن کم کر رہی ہیں اگر ان کی فربہی اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو انہیں بالی وڈ میں کام ملنا مشکل ہو جائے گا ۔ ماہیماچوہدری کے وزن بڑھا لینے کی وجہ یہ ہے کہ ماضی کے تلخ تجربات نے ان کی گلیمر کی دنیا سے رغبت ختم کر دی تھی کیونکہ انہیں اپنے ایک کزن کے دوست سے محبت ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

حتیٰ کہ ان کے خاندان کے کئی لوگوں کو توا ن کی اس نئی محبت کے بارے میں بہت بعد میں معلوم ہوا کہ ٹینس کے مشہور کھلاری لینڈر پائس ان کے دل میں گھر کر چکے ہیں ۔ ماہیما چوہدری کی محبت کے پھول کھلنا شروع ہو گئے ہیں اور اس میں ان کی فلموں کو نقصان ہو رہا ہے ۔ وہ نہ تو اپنی فلموں کی پبلسٹی کیلئے مکمل وقت دے پا رہی ہیں اور نہ ہی انہیں نئی فلمیں سائن کرنے کیلئے وقت مل رہا ہے ۔