اے سی ڈی تنظیم کے زیر اہتمام بٹگرام میں ٹی بی سے آگاہی کے متعلق تقریب کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 30 ستمبر 2015 17:06

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) اے سی ڈی تنظیم کے زیر اہتمام بٹگرام میں ٹی بی سے آگاہی کے متعلق تقریب کا انعقاد ،ٹی بی کے مریض کو 6ماہ تک بلا ناغہ دوائی کا استعمال کرنا چاہئے ڈاکٹر عبد الخالق تفصیلات کے مطابق اے سی ڈی تنظیم کے زیر اہتمام یونین کونسل بٹگرام میں ٹی بی سے آگاہی کے متعلق ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول آفیسر ڈاکٹر عبد الخالق اور سوشل آرگنائزر اے سی ڈی سہیل اختر نے کہا کہ ہمارے ہاں ٹی بی مرض کے ادویات موجود ہیں جس سے چھ ماہ کے اندر اندر ٹی بی کا خاتمہ ممکن ہے ٹی بی کے مریض کو چھ ماہ تک بلا ناغہ دوائی جاری رکھنا ضروری ہے انھوں نے مزید کہا کہ ٹی بی کے مریض کو چاہئے کہ وہ جگہ جگہ تھوکنے سے گریز کریں کیونکہ ٹی بی جراثیم تھوکنے اور چھینکنے سے ہوا میں شامل ہوکر دوسرے لوگوں کو متاثر کرسکتے ہیں