فیصل آ باد، دو افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق، علاج کیلئے ہسپتال داخل

جمعرات 1 اکتوبر 2015 11:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) فیصل آباد میں دو افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی جنہیں علاج کیلئے آلائیڈ ہسپتال کی ایسولیشن وارڈ میں داخل کرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

چنیوٹ کی رہائشی 40 سالہ روبینہ اور نیلم وادی سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ محمد الیاس کو تیز بخار میں ہسپتال لایا گیا جہاں انکے ٹیسٹ کرائے گئے جس میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی جس پر دونوں کو آلائیڈ ہسپتال میں ہی بنے ایسو لیشن وارڈ میں داخل کرا دیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :