نابینا افراد علاج کے بعد دیکھنے کے قابل ہوسکتے ہیں،برطانوی ماہرین

جمعرات 1 اکتوبر 2015 12:12

لندن ۔ یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ نابینا افراد علاج کے بعد دیکھنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے مورفیلڈز آنکھوں کے ہستال کے ماہر امراض چشم ڈاکٹر لنڈون راکروز نے بتایا کہ بنیادی خلیوں کے علاج کی ٹیکنیک سے کئی ایک نابینا افراد کی بینائی کی قوت واپس آسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں 60سالہ نابینا شخص پر تجربہ کیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمر رسیدہ لوگوں میں بینائی کی خرابیوں کو اس طریقہ کار سے دور کرنا ممکن ہے جس کے بعد عمر رسیدہ افراد کی بینائی بھی بحال ہوسکتی ہے ۔