پشاور،افغانستان کا ایک اور رہائشی قدرت اللہ کانگووائرس سے جاں بحق

جمعرات 1 اکتوبر 2015 13:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء)حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایک اور مریض کانگووائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز علی الصبح افغانستان کا رہائشی 25 سالہ قدرت اللہ کو انتہائی نازک حالت میں پشاور کے ہسپتال حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لایا گیا جہاں انہیں داخل کر دیا گیا ،خون کے ٹیسٹ لینے کے بعد مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق کی گئی جس کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی ،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگووائرس کا شکار قدرت اللہ افغانستان کا رہائشی ہے اور اس میں کانگووائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔