راولپنڈی کے 92 سکولوں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کا انکشاف

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 13:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) راولپنڈی کے 92 سکولوں میں ڈینگی لاروا ( Larva) کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے اور ضلعی حکومت نے حالیہ مہم میں صحت کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی حکومت راولپنڈی نے لال کرتی ، ظہیر ماڈل سکول ، وی آئی پی منٹیسوری اورینٹل سکول شامل ہیں ۔

چار دیگر سکولوں کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 92 دیگر پرائیویٹ سکولوں کو بھی شوکاز نوٹسسز جاری کر دیئے گئے ہیں جہاں پر کیمپس میں ڈینگی وائرس پایا گیا ۔سکولوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی ہیں جس میں ایس ایل ایس لال کرتی ، ظہیر ماڈل سکول ، وی آئی پی منٹسیوری، اورنیٹل سکول شامل ہے ۔دریں اثناء 24 دیگر پبلک سکولوں کو بھی شوکاز نوٹسسز جاری کر لئے گئے ہیں جبکہ 6 اساتذہ کو بھی انسداد ڈینگی کے حوالے سے ایس او پی کی پیروی نہ کرنے پر معطل کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن امجد محمود کا کہنا ہے کہ ڈینگی آڈٹ ٹیم کی انکشاف کے بعد سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ آڈٹ ٹیم نے سکولوں میں لاروے کی موجودگی پائی تھی ۔

متعلقہ عنوان :