سابق وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان کے کاغذات نامزدگی مستر،کل اپیل دائر کریں گے

پیر 3 دسمبر 2007 19:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3دسمبر۔2007ء)قومی اسمبلی کے حلقے ایک سو پندرہ سے سابق وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان کے کا غذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے ہیں جس کے خلاف وہ کل الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کریں گے ۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران بتایا کہ انہیں اپنی تعلیمی اسناد ہائر ایجوکیشن کمیشن سے دوبارہ ت تصدیق کرانے کا کہا تھا جو انہوں نے ریٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش کر دی ہیں تاہم اسکے باوجود انکے کاغذات مسترد کردئیے گئے ہیں جس کے خلاف وہ منگل کو اپیل کریں گے ان کا کہنا تھا کہ وہ خود نیروبی یونیورسٹی جبکہ ان کے بیٹے جبران خان جومتبادل امیدوار ہیں بیرون ملک سے لاء گریجویٹ ہیں۔

جبکہ سابق وفاقی وزیر کے وکیل سیف الملوک کے مطابق دو ہزار دو کے انتخابات میں لاہور ہائیکورٹ نے نصیر خان کو ان اسناد پر الیکشن لڑنے کی اجازت دی تھی اور اب ریٹرنگ آفیسر انکے کاغذات مسترد کرنے کے مجاز بھی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر کے بیٹے جبران خان کے کاغذات نامزدگی کے مسترد ہونے یامنظور کرنے کے حوالے سے واضح حکم نہیں ملا ہے اور ریٹرنگ آفیسر کی طرف سے جاری کئے گئے آرڈر کے مطابق ان کی تعلیمی اسناد انہیں موصول ہو گئی ہیں جس کا مطلب ہے کہ ان کے کاغذات درست ہیں۔