نگران وزیر ڈاکٹر امجد کے خلاف نیئر بخاری کے بعد عظیم چوہدری کی الیکشن کمشنر کو شکایت ، ڈاکٹر امجد کو منگل کو طلب کر لیا گیا

پیر 3 دسمبر 2007 19:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3دسمبر۔ 2007ء) اسلام آباد کے حلقہ این اے 48سے آزاد امیدوار مسلم لیگی رہنما عظیم چوہدری نے بین الصوبائی رابطے کے فاقی وزیر ڈاکٹر امجد کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر شکایت کی ہے کہ وہ ان کے حلقے میں مسلم لیگ(ق) کے امیدوار رضوا ن صادق کے حق میں مہم چلا رہے ہیں اوریہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اور اس کا فوری طورپر نوٹس لیا جانا چاہیے اپنے ایک بیان میں عظیم چوہدری نے بتایا کہ وفاقی وزیر ڈاکٹر امجد ان کے مخالف امیدوار رضوان صادق کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور میں نے الیکشن کمیشن کو تحریری شکایت کر دی ہے اور ان کی مداخلت کے کئی ثبوت بھی فراہم کئے ہیں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر امجد نگران وزیر ہونے کی حیثیت سے انتخابی عمل میں کوئی مداخلت نہیں کرسکتے اور نہ ہی کسی امیدوار کے حق میں مہم چلا سکتے ہیں الیکشن کمیشن کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے واضح رہے حلقہ این اے 48سے پیپلز پارٹی کے امیدوار نیئر حسین بخاری بھی ڈاکٹر امجد کے خلاف الیکشن کمیشن کو شکایت کر چکے ہیں اور الیکشن کمیشن نے منگل کو وفاقی وزیر ڈاکٹر امجد کو طلب کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :