موٹاپے سے پریشان افراد کے لئے انارکا استعمال مفید ہے،حکیم نسیم احمد امرتسری

پیر 5 اکتوبر 2015 12:13

لاہور۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء)انار ایک توانائی بخش پھل ہے اس پھل کو کھانا کھانے کے بعد استعمال کر نے سے انسان سارا دن چاق و چوبند رہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار حکیم نسیم احمد امرتسری نے کیا۔انہوں نے کہا کہ انار میں ایسے قیمتی وٹامن پائے جاتے ہیں جو نظام ہضم و جذب کو درست رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موٹاپے سے پریشان لوگ انارکا استعمال کر یں ۔

(جاری ہے)

انار میں پایا جانے والا وٹامن سی قوت مدافعت میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انارمیں سیب اور دوسرے پھلوں کی نسبت چار گنا زیادہ وٹامن سی جبکہ وٹامن ای کی بھی مناسب مقدار موجود ہوتی ہے۔حکیم نسیم امرتسری نے کہا کہ انار کے چھلکے کے سفوف کے استعمال سے جلد کے کینسر کے مریضوں کو فائدہ پہنچتا ہے اور انار انسانی خون میں سرخ خلیوں کی کمی کو بھی دور کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انار میں شامل اجزا سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں بھی کمی ہوتی ہے اور انار شریانوں کو صاف کرتا ہے ۔