پنجاب میں ڈینگی وائرس وبائی صورت اختیار کرگیا ‘ تعداد 54ہوگئی

پیر 5 اکتوبر 2015 14:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) پنجاب میں ڈینگی وائرس وبائی صورت اختیار کرگیا ‘چوبیس گھنٹوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 54 ہوگئی،محکمہ صحت نے راولپنڈی میں رواں ماہ ڈینگی سے دو خواتین کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی بدانتظامی کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈینگی وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرگیا ‘راولپنڈی کے ساتھ ساتھ ملتان میں بھی ڈینگی مچھر نے ڈنگ تیز کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید چون افراد میں مرض کی تصدیق ہوئی جن میں چوالیس کا تعلق راولپنڈی اور دس کا ملتان سے ہے،تا ہم ڈینگی وائرس پھیلنے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم اب ملتان میں بھی پہنچ گئی ہے،رواں برس صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 866 تک پہنچ چکی ہے۔رواں ماہ راولپنڈی میں 838 افراد مرض کا شکار ہوگئی ہیں،محکمہ صحت پنجاب نے راولپنڈ ی کی دو خواتین کی ہلاکت کی تصدیق بھی کردی دونوں خواتین ہولی فیملی ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

متعلقہ عنوان :