چمن میں 63 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤکے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

پیر 5 اکتوبر 2015 14:22

چمن۔05 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) چمن میں گیارہ یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیاہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع قلعہ عبداللہ چمن ڈاکٹرسلطان محمد رودی نے” اے پی پی“ کو بتایا کہ یہ مہم ضلع قلعہ عبداللہ چمن میں پولیو وائرس کے حوالے سے خطرناک گیارہ یونین کونسلوں میں شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چمن خدائے داد خان احمدزئی نے محکمہ صحت کے حکام کے ہمراہ ضلعی ہیڈکوارٹراسپتال چمن میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر خصوصی مہم کا افتتاح کردیاگیا ہے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق اس مہم میں صرف خواتین ورکرزلوگوں کے گھروں میں جاکر پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں گی۔ اس مہم میں 253 خواتین ورکرز کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں اور مہم کے دوران 63 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤکے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر شہری اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔

متعلقہ عنوان :