پاکستانی وفد پولیو کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ میں شرکت کے لئے لندن روانہ

پیر 5 اکتوبر 2015 14:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم پولیو پروگر ام سیل کی فوکل پر سن عائشہ رضا فاروق کی قیادت میں پاکستانی وفد پولیو کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ میں شرکت کے لئے لندن روانہ ہوگیا وفد بورڈ کو ملک سے پولیو وائرس کے خاتمے سے متعلق کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کر ے گا میڈیا رپورٹس کے مطابق (آئی ایم بی ) انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ میں شرکت کرنے والا وفد اس امید سے روانہ ہوا کہ وہ بورڈ کو اس بات پر قائل کرے گا کہ پاکستان پولیو جیسی سنگین بیماری کے وائرس کے خاتمے میں پیش رفت کر رہا ہے واضح رہے کہ آئی ایم بی ہر چھ ماہ کے بعد ان ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیتا ہے جو پولیو کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں نومبر 2012 میں پاکستان پر سفری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا 5مئی 2014 سے نفاذ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پولیو پروگرام سیل کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق پاکستانی وفد کی قیادت کر رہی ہیں آئی ایم بی میٹنگ لندن میں پیر سے شروع ہوگئی ہے اس حوالے سے نیشنل ہیلتھ سروسز کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی یہ خوش قسمتی ہے کہ عالمی ادارہ صحت، یونیسیف، بل گیٹس فاؤنڈیشن سمیت دیگر اداروں نے آئی ایم کو بھیجی جانے والی رپورٹس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اب ہم مزید بہتر پوزیشن میں ہو گئے ہیں ، انہوں نے کہا وزیر اعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق آئی ایم بی میٹنگ میں بتائیں گی کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ملک بھر سے پولیو کے خاتمے کے لئے ذاتی طور پر معاملات کو دیکھ رہے ہیں لندن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وفد کے ایک رکن اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے سر براہ ڈاکٹر راناصفد ر کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر یوکرائن میں ویکسی نیشن تناسب نیچے چلا گیا ہے اور پولیو وائرس ماحولیاتی نمونوں میں پائے جاتے ہیں یہ آئی ایم بی کے لئے تشویش کا معاملہ ہے تاہم ہمارا وفد میٹنگ کو یہ مثبت پیغام دے گا کہ پورا ملک پولیو کے خاتمے کے لئے متحد ہے ۔

متعلقہ عنوان :