کراچی: 80 یو سیز میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 12:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) .کراچی میں بدھسے 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے،مہم میں ڈھائی ہزارسے زائد موبائل ٹیمیں روزانہ کام کریں گی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق کراچی کی 80 یونین کانسلز میں گزشتہ روز بدھسے 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے، مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم میں 2 ہزار 7 سو 95 موبائل ٹیمیں روزانہ کام کریں گی،اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہی۔

متعلقہ عنوان :