وسطی و جنوبی امریکی ملکوں میں ڈینگی وائرس کی وباء کے باعث رواں سال کے دوران اب تک 693افراد ہلاک ہوچکے ہیں ‘بزازیل

بدھ 7 اکتوبر 2015 13:01

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء)برازیل نے کہا ہے کہ وسطی و جنوبی امریکی ملکوں میں ڈینگی وائرس کی وباء کے باعث رواں سال کے دوران اب تک 693افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزارت صحت کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ وائرس کے نتیجے میں زیادہ ہلاکتیں ریاست ساؤ پاؤلو میں ہوئیں،1990ء کے بعد اس مرض سے ہونے والی یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔آزاد ذرائع کے مطابق اس مرض کے باعث ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔