پشاور ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کا ایک مریض دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11ہوگئی

بدھ 7 اکتوبر 2015 13:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کا ایک مریض دم توڑ گیا‘ وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کا مریض دم توڑ گیا۔ پنتالیس سالہ حبیب کو گزشتہ روز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق افغانستان سے ہے۔ واضح رہے کہ کانگو وائرس سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :