تین روز ہ سعید میموریل فری آئی کیمپ 13 اکتوبر سے شروع ہوگا

بدھ 7 اکتوبر 2015 14:09

سرگودھا۔7 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) سعید میموریل فری آئی کیمپ 13 اکتوبر سے شروع ہوکر 15 اکتوبر تک جاری رہے گا فری آئی کمیپ بلاک نمبر 23 سعید میموریل آئی سنٹر میں منعقد ہوگا جہاں پر ملک کے نامور ماہر امراض چشم ڈاکٹر کنور عثمان سعید مفت آپریشن کرنے کیساتھ ساتھ مستحق لوگوں کو لینز وغیرہ لگانے کیساتھ ساتھ عینکیں بھی مفت دینگے تین روزہ کیمپ میں ملک بھر سے مریضوں کی بڑی تعداد علاج کیلئے آتی ہے ڈاکٹر کنور عثمان نے بتایا کہ کیمپ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جہاں پر مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیگی۔