سویابین دل کے مر یضوں کیلئے مفید ہے،ز ر عی ما ہر ین

بدھ 7 اکتوبر 2015 14:19

سلانوالی۔7 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء)ز ر عی ما ہر ین کے مطا بق سو یا بین نہ صرف ا یک منا فع بخش فصل ہے بلکہ ا س کے بیج میں 38سے 42فیصد پر وٹین اور 18سے 21فیصد اعلی قسم کا تیل بھی پا یا جا تا ہے۔ یہ تیل دل کے مر یضوں کیلئے بہت مفید ہے۔ سو یا بین کی فی ا یکڑ پیداوار میں ا ضافہ کے حصو ل کیلئے کا شت کا ر مند ر جہ ذ یل عوا مل مد نظر ر کھیں تاکہ ا چھی آ مد نی کا ذ ر یعہ بن سکے۔

سو یا بین کیلئے میرا ز مین بہتر ہے جس میں پا نی کا نکا س ا چھا ہو جبکہ سیم زد ہ اور کلر ا ٹھی ز مینوں میں سو یا بین کی کا شت نہ کریں ۔ا چھی پیدا وا ر کیلئے ہموا ر ز مین میں 2یا3مر تبہ ہل چلا ئیں۔ کاشت ہمیشہ صبح یا شا م کے وقت تر و تر میں کریں۔ ا چھی پیدا وا ر کے حصو ل کیلئے بہتر رو ئید گی وا لا 40سے 50کلو گرام بیج فی ا یکڑ ا ستعما ل کر یں۔

(جاری ہے)

سو یا بین کی کا شت خر یف ڈ ر ل سے کریں۔

قطارو ں کا د ر میا نی فا صلہ 1 1/2سے دو فٹ ر کھیں اور بیج ایک سے دو ا نچ گہرائی پر کا شت کریں ۔ کا شت سے پہلے بیج کو پھپو ندکش زہر لگائیں ۔ کھادوں کے منافع بخش استعما ل کیلئے ضرور ی ہے کہ ز مین کا تجز یہ کر وا ئیں اور تجز یہ کے مطا بق کھا دو ں کا استعما ل کریں۔ آبپا شی مو سمی حالات کو مد نظر ر کھ کر ا س طرح کریں کہ پہلاپانی اگا ؤ کے 20سے 25د ن بعد د یں۔ با قی پا نی مو سم کے لحاظ سے 10سے 15دن کے وقفہ سے د یں۔ ا چھی پیدا وا ر حاصل کر نے کیلئے فصل کو دومر تبہ گوڈی کریں۔